جس شدت پسندی کو بھی اللہ کے نام کے طور پر اپنایا جائے وہ خدا کے نام کی بد ترین بے حرمتی شمار ہو گی(نمائندہ پاپ فرانس)

ادیان کے لیے ضروری ہے کہ وہ امن و امان اور سلامتی کو سپورٹ کرے اور اگر کوئی شخص دہشت گردوں کی طرح دین کو شدت پسندی کے لیے استعمال کرتا ہے تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے دین کی راہ پہ گامزن کریں اور خاص طور پر دینی زعماء و علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانیت کی کرامت، انسانی حقوق اور دین کے نام کو بے حرمتی سے بچائیں اور خدائی تعلیمات کی نشرواشاعت کریں خدا سلامتی اور امن و امان کا خدا ہے اور جس شدت پسندی کو بھی اللہ کے نام کے طور پر اپنایا جائے وہ خدا کے نام کی بد ترین بے حرمتی شمار ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار پاپ فرانس کے نمائندے البراٹواور ٹیگا مارٹن نے تیرھویں سالانہ ربیع الشھادۃ ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں 3 شعبان 1438 ھ بمطابق 30 اپریل 2017ء کو اس شعار و عنوان کے تحت منعقد ہوئی:’’امام حسین علیہ السلام باران فراواں اور مستمر فیض ہیں‘‘۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: