ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپورمیں تیسرے انٹر نیشنل موسم علمی سیمینارز(ISSCWE) میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ٹیم نے اپنے منفرد علمی مقالوں اور آئیڈیاز کی بدولت 13 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
اس موسم علمی سیمینارز(ISSCWE) میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 309 محققین اور علمی ماہرین نے شرکت کی اور اپنی تحقیق اور آئیڈیاز پیش کیے البتہ ان تمام ماہرین میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ٹیم واضح طور پر اپنا وجود ثابت کرنے اور زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔