روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الیکٹرانک لائبریری اس وقت طلاب اور محققین کی آماجگاہ بن چکی ہے ناصرف کربلا بلکہ دوسرے شہروں میں رہنے والے کالجوں یونیورسٹیوں کے طلاب اور مختلف موضوعات پر ریسرچ کرنے والے محققین، مؤلفین اور سکالرز کی بڑی تعداد ہر روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الیکٹرانک لائبریری سے استفادہ کرنے آتی ہے اور اس کی اصل وجہ لائبریری میں موجود لاکھوں نادر و نایاب اور علمی کتابوں کی موجودگی ہے۔اور اسی طرح سے لائبریری میں نصب شدہ نظام دنیا کے جدید ترین نظاموں میں سے ایک ہے کہ جس کی تیاری کے لیے روضہ مبارک نے دنیا کے ماہر ترین افراد کی مدد حاصل کی ہے۔