(قافلة الساقی) کا عمرہ کے لیے نیا پیکیج......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والے (قافلة الساقی) نے عمرہ مفردہ، زیارت قبر نبی(ص)، زیارت جنت البقیع اور مکہ و مدینہ میں دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کروانے کے لیے ایک نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں کربلا سے کربلا تک بارہ روزہ اس مقدس سفر میں ویزہ، ٹرانسپورٹ، رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے عوض مندرجہ ذیل چارجز لیے جائیں گے:

1:۔ بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے نقد پیمنٹ ادا کرنے کی صورت میں (875$) لیے جائیں گے، جب کہ اقساط کی صورت میں پیمنٹ ادا کرنے پرمجموعی طور پر(950$) دینے ہوں گے.

2:۔ گیارہ سال یا اس سے کم عمر کے افراد سے نقد پیمنٹ ادا کرنے کی صورت میں (500$) لیے جائیں گے، جب کہ اقساط کی صورت میں پیمنٹ ادا کرنے پرمجموعی طور پر(600$) دینے ہوں گے.

3:۔ ایک سال سے کم عمر بچے کے نقد (150$) لیے جائیں گے۔

4:۔ جو افراد الگ سے سیپرٹ روم لینے کے خواہش مند ہوں گے ان سے (200$) اضافی وصول کیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل ایڈریس یا فون نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

قسم استثمار الآليات في العتبة العبّاسية المقدّسة الكائن في: باب بغداد / مجمّع الإمام الحسن العسكري(عليه السلام) - فندق الدلّة سابقاً (07801952463)یا

مكتب الساقي في شارع ميثم التمار (07706091999).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: