معارف اسلام ی و انسانی سیکشن کے ارکان کا مشہد میں قائم مراکزاحیاء تراث کا دورہ......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کا ایک وفد شیخ عمار حلالی کی سربراہی میں ایران کے شہر مشہد میں موجود ہے اور اس شہر میں کام کرنے والے احیاء تراث کے مراکز اور اداروں کے دورے کر رہا ہے تا کہ اس شعبہ میں مشترکہ کام کیا جا سکے اور ایک دوسرے کے تجارب اور مہارات سے استفادہ کیا جا سکے۔

وفد نے جن مراکز کو دورہ کیا ان میں مؤسسہ آل البیت لاحیاء تراث بھی ہے کہ جہاں وفد کا استقبال مؤسسہ کے سربراہ سید علی شہرستانی نے کیا اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور بہت سے نکات پہ اتفاق رائے کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد آیت اللہ سید جعفر سیدان سے بھی ملا کہ جو مشہد کے بزرگ علماء میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے پاس خطی کتابوں کے حوالے سے وسیع علم اور تجربہ بھی موجود ہے۔

وفد نے روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں خطی کتابوں کے یونٹ کے انچارج سید محمد حسن نوری سے ملاقات کی اور دونوں عتبات میں موجود لاکھوں خطی کتابوں کے احیاء کے طریقہ کار اور مشترکہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے وفد میں مرکز تراث کربلا، مرکز تراث حلہ اور مرکز تراث بصرہ کے نمائندے بھی شامل تھے اور اس وفد نے مذکورہ بالا ادارون کے علاوہ دیگر مراکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: