چوتھا سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار یکم رجب کو منعقد ہو گا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کا چوتھا نسخہ 1رجب 1439ھ (19 مارچ 2018ء) کو اس عنوان کے تحت منعقد ہو گا: ’’الامام الباقر: هيبة الوصي(عليه السلام) ووارث علم النبي (صلى الله عليه وسلم)‘‘

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سيد عقيل عبد الحسين ياسری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ اس سیمینار کے ضمن میں متعدد حوزوی اور اکیڈمک تحقیقی مقالے پڑھے جائیں گے۔ اس سیمینار میں شرکت کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے فضلاء، مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ، متعدد تعلیمی و ثقافتی اداروں کے ارکان اور حکومتی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے اس سیمینار کا انعقاد حضرت امام محمد باقر(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہوتا ہے اور اس کے انعقاد کا مقصد امام باقر(ع) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنا اور دینی علوم سمیت مختلف علوم کی نشر واشاعت میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: