سٹریٹجک پلان کی تیاری کے موضوع پر ورکشاپ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام سیکشن انچارجز کی شرکت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکشن انچارجز کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں جدید اداری نظام پر استوار کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے امام ھادی(ع) کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں سٹریٹجک پلان کی تیاری کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام سیکشن انچارج نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ کی صدارت عمان میں قائم صحار یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے پروفیسر ڈاکٹر حمزہ محنۃ نے سرانجام دئیے اس ورکشاپ میں مذکورہ بالا موضوع پر جدید ترین نظریات اور طریقہ کار کو ڈاکٹر حمزہ نے بیان کیا اور جلد سے جلد اداری مشکلات کو حل کرنے کے متعدد طریقوں کے بارے میں گفتگو کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مکانی قدسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی ترقی اور روشن مستقبل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ورکشاپ میں شامل افراد نے موضوع کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا اور اس ورکشاپ کو انتہائی اہم قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: