جس رسولی کو غیر ملکی ہسپتالوں میں نہ نکالا جا سکا اسے الکفیل ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے ختم کر دیا گیا.....

صوبہ ذی قار سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی کے سر میں انتہائی حساس مقام پر ایک رسولی تھی جس کو ختم کرنے کے لیے بہت سے غیر ملکی ہسپتالوں میں علاج کروایا گیا اور اس کو ہٹانے کے لیے سات آپریشن بھی کیے گئے جن میں سے چار آپریشن اٹلی میں ہوئے لیکن حساس اور خطرناک مقام پر ہونے کی وجہ سے ہر مرتبہ اس رسولی کو مکمل طور پہ نہ نکالا جا سکا جس کے سبب یہ دوبارہ بڑھ جاتی۔

گزشتہ کچھ عرصہ پہلے اس بچی کو الکفیل ہسپتال میں لایا گیا جہاں اس کے علاج کا باقاعدہ آغاز ہوا اور پھر مسلسل دس گھنٹے آپریشن کے بعد اس رسولی کو مکمل طور پر بچے کے سر سے نکال دیا گیا ہے اور اس وقت بچی کی حالت ہر طرح کے خطرے سے باہر ہے اور وہ آہستہ آہستہ صحت مندانہ معمول کی زندگی کی طرف آرہی ہے۔

واضح رہے اس حساس ترین آپریشن کو ملکی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دس گھنٹے کی مسلسل محنت اور طبی مہارت کے ذریعے کامیابی سے ہمکنار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: