تہران کتابی نمائش کا اختتام اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے معلوماتی مقابلہ کے حوالے سے قرعہ اندازی.....

تہران کتابی نمائش میں مسلسل 12 دن تک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی 750 سے زیادہ علمی و ثقافتی منشورات کو نمائش کے لیے رکھا اور اس دوران اپنے نمائشی سٹال میں مختلف علمی، دینی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا ان سرگرمیوں میں سے ایک نمائش کو دیکھنے والے افراد سے معلوماتی سوالات اور اس کے بدلے میں انعامات کا دیا جانا بھی شامل تھا۔

جو افراد اس کوئز پروگرام میں کامیاب ہو جاتے انہیں خصوصی انعام دینے کے لیے نام اور دیگر معلومات درج کر لی جاتیں تاکہ قرعہ اندازی کے ذریعے انعام کے حقدار کا تعین کیا جا سکے۔ نمائش کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال نے قرعہ اندازی کے ذریعے جو انعامات تقسیم کیے گئے وہ یہ ہیں:

حضرت عباس علیہ السلام کی پرانی ضریح مبارک کے سنگ مرمر کے نگینے پر مشتمل 10 انگوٹھیاں، ضریح مبارک والے ہال کے پرانے سنگ مرمر کے نگینے پر مشتمل 70 انگوٹھیاں اور ضریح مبارک والے ہال کے سنگ مرمر سے تراشے ہوئے 80 نگینے اور ضریح مبارک سے مس شدہ متبرک کپڑا ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: