روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران شھداء کے لواحقین میں غذائی مواد کی تقسیم......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام شھداء کے خانوادوں کو اپنا عزیز ترین حصہ شمار کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک شھداء کے لواحقین کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے اور ان کے دکھ درد بانٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران روضہ مبارک نے شھداء کے لواحقین کے لیے جو خصوصی اقدامات کیے ان میں سے ایک غذائی مواد کی فراہمی بھی ہے۔

روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن نے کربلا سمیت مختلف علاقوں میں رہنے والے شھداء کے خانوادوں میں غذائی اشیاء پر مشتمل کاٹنز تقسیم کیے ہیں اور ان کی تمام تر ضروریات زندگی مہیا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: