اہم خبر: عباس(ع) عسکری یونٹ کے زیر استعمال علاقے میں دھماکے کی تحقیقات مکمل

چند دن پہلے کربلا کے شمال میں شہر سے 20کلو میٹر دوری پر واقع علاقہ "الوند" میں عباس(ع) عسکری یونٹ کے زیر استعمال چھوٹے سے کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا جس کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر تین کمیٹیوں کو حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے روانہ کر دیا گيا۔

آج تینوں کمیٹیوں نے اپنی تحقیقات کو مکمل کرنے کے بعد یونٹ کی قیادت کو رپوٹ پیش کر دی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی وجہ وہاں موجود یونٹ کا ایک دیسی ساختہ گولہ تھا جو درجہ حرارت کے بڑھنے کی وجہ سے پھٹ گیا اور اس میں کوئی تخریبی ہاتھ ملوث نہیں ہے بلکہ یہ دھماکہ محض ایک حادثہ تھا۔ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دھماکے کے سبب کمپاؤنڈ میں آگ بڑھکنے سے کسی حد تک مادی نقصانات ہوئے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: