کربلا سے براہ راست نشریات دیکھانے کیلئے دسیوں ملکی و غیر ملکی میڈیا ہاؤسز مرکز الکفیل برائے فنی پیداوار اور براہ راست نشریات کی بلامعاوضہ فراہم کردہ فریکوئنسی سے استفادہ کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز الکفیل برائے فنی پیداوار اور براہ راست نشریات نے بتایا ہے کہ کربلا سے براہ راست نشریات دیکھانے کیلئے دسیوں ملکی و غیر ملکی میڈیا ہاؤسز مرکز الکفیل برائے فنی پیداوار اور براہ راست نشریات کی بلامعاوضہ فراہم کردہ فریکوئنسی سے استفادہ کر رہے ہیں اور کربلا کے مقدس روضوں کی اعلی کوالٹی پر مشتمل براہ راست نشریات کو ہر میڈیا ہاؤس بغیر لوگو کے حاصل کر کے اپنے ادارے کی طرف سے نشر کر رہا ہے خاص طور پر عرفہ کے دن اور رات کے دوران روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ما بین الحرمین سے اعمال عرفہ کی ادائیگی کے روح پرور مناظر کو بڑی تعداد میں ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاؤسز نے اس سہولت کی بدولت براہ راست نشر کیا۔
واضح رہے براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:

SAT:INTELSAT 902@62°E
DL:11457.5V
SR:3000
DVBS2
8PSK
FEC 2/3
HD/MPEG-4

یو ٹیوب پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں: https://www.youtube.com/channel/UCy0MMgRho_O8jxiIj46qMxw
فیس بک پر کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:
https://m.facebook.com/alkafeel.for.artistic.production/

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(009647706007187)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: