روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ نے کربلا کی جانب آنے راستوں پر 1000 سے زائد ڈسٹ بنز نصب کیے ہیں

اربعین کی تیاریوں اور حضرت امام حسین(ع) کے زائرین کرام کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے بہت سے پروجیکٹس پہ کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ نے زائرین کرام کی صحت و صفائی اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کربلا کی جانب آنے والی تمام شاہراہوں، ملحقہ گلیوں اور ان تمام راستوں پر جنہیں زائرین عموما استعمال کرتے ہیں پر 1000 سے زائد ڈسٹ بنز لگائے ہیں تاکہ زائرین کی خؒدمت اور سہولت کے ساتھ ساتھ ان سڑکوں، گلیوں اور راستوں کو بھی صاف رکھا جا سکے۔

شیخ حسین الترابی جو کہ اس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں نے کہا: حفظان صحت اور ماحولیاتی صفائی کے لیے چلائی جانے والی یہ مہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے جاری سروسز کا ایک حصہ ہے اور ہمارے ادارے کو اس صفائی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خصوصا ڈست بنز کو بر وقت خالی کرنا اور کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوڑے دان سڑکوں کے درمیان نصب روشنی کے کھمبوں کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ اور ان ڈسٹ بنز پر حفظان صحت کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے صحت اور صفائی سے متعلق مختلف تعلیمات اور جملے درج ہیں۔

ان ڈسٹ بنز میں سے زیادہ تر کو بغداد۔ کربلا روڈ، بابل ۔کربلا روڈ اور نجف ۔ کربلا روڈ پر نصب کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: