اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور مراسیمِ زیارت میں بڑوں کے طرح بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا زنجیر و ماتم کے جلوس ہوں، زائرین و عزاداروں کے لیے کھانا تیار کرنے یا کھانا زائرین کو پیش کرنے کا مرحلہ ہو، سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے کربلا پہنچنے والے زائرین ہوں ہر جگہ کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے تمام راستوں میں لاکھوں کی تعداد میں بچے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ہمراہ شعائر حسینی میں شریک نظر آ رہے ہیں اور اپنے معصومانہ انداز میں حسینی پیغام کو پوری دنیا میں نشر کر رہے ہیں۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے بہت سے پیدل آنے والے اور اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شریک بچوں کی تصاویر ہمیں بھیجی ہیں کہ جن میں سے چند ذیل میں موجود ہیں: