روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی طرف سے برطانیہ میں پہلی مرتبہ مقابلہ تلاوت قرآن پاک کا انعقاد

جشن عید میلاد النبی کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی طرف سے برطانیہ میں پہلی مرتبہ تلاوت قرآن پاک کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کا یہ مقابلہ الخوئی فاؤنڈیشن لندن کےتعا ون سے منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے کی میزبانی کا شرف بھی امام علی خوئی فاؤنڈیشن لندن کو حاصل ہوا۔ اس مقابلہ قرآن میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے قاری حضرات نے شرکت کی۔

مقابلہ میں جیوری کے فرائض مسٹر جلال معصومی، مسٹر حیدر موسوی، مسٹر ہانی الورد اور مسٹر نظیر الحکیم نے انجام دیئے۔

اس مقابلے میں پہلی پوزیشن مصطفی علی، دوسری پوزیشن یاسر مہدی اور تیسری پوزیشن حسین الصالح حاصل کی۔

تقریب سے ڈاکٹر سید فضل المیلانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے نعتیں اور نعتیہ اشعار بھی پڑھے گئے۔ جس سے اس تقریب میں روح پرور سماء بندھ گیا اور تمام حاضرین محفل جھوم اٹھے۔اس تقریب میں آیت اللہ سید الخوئی کے پوتے صاحب الموسی نے بھی شرکت کی جو کہ برطانیہ میں عراقی سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تقریب میں اسکالرز پروفیسر اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ونرز، جیوری اور کنٹیسٹنٹس کو اعزازی اسناد اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے۔ تقریب میں موجود برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد نے نیک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشل علامہ سید احمد صافی کی یورپ اور امریکہ میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور یہاں اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کروانے پر بے حد سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: