شعبہ شعائر حسینی کی جانب سےحضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کی مناسبت پر تصویری نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نمائش حضرت سعید بن جبیر کے مرقد میں منعقد کی گئی تھی جو کہ واسط سے 45 کلومیٹر دور ہے۔ اس نمائش میں پچاس سے زائد تصاویر پیش کی گئیں۔ یہ نمائش (عاشورہ بقاء کی علامت) کے سلوگن کے تحت منعقد کی گئی۔

شعبہ شعائر حسینی کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش زیارت عاشورا اور زیارت اربعین پر ہونے والی مراسم عزا، مواکب حسینی اور دونوں مقدس روضوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کی تصاویر پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں شعبہ فکر و ثقافت اور شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے نمائش کیلئے تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر کا سائز(60سم ×40سم) ہے اور یہ تصاویر مراسم عزائے حسینی، ملین مارچ ، مواکب حسینی، روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ کی جانب سے زائرین کی خدمات کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں اور ایام سوگ محرم اور صفر کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش کے ذریعے ہم نے اس عظیم ایونٹ کو ڈاکومنٹ کرنے، مستقبل میں اسکی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے اور مقدس روضوں کی جانب سے روحانی، فکری، تخلیقی، ثقافتی اور نظریاتی اقدار کو ہائی لائٹ کرنے اور انہیں فروغ دینے کی پالیسی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: