روضہ مبارک کے محقق بہاء طالب کو عرب سپیشلائزڈ لائبریری کانفرنس میں ایوارڈ حاصل کرنے پہ علامہ صافی کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے روضہ مبارک کی لائبریری اور دار المخطوطات کے سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے محقق مسٹر بهاء طالب عبد کو 25ویں سالانہ عرب سپیشلائزڈ لائبریری کانفرنس میں بہترین تحقیق کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بے حد سراہا۔

علامہ سید احمد صافی نے اس شاندار کامیابی حاصل کرنے پر بهاء طالب عبد سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اعزازی سند اور شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر علامہ سید احمد صافی نے محققین اور مفکرین کو عام طور پر اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک علمی اور تحقیقی افراد کو خاص طور پریہ پیغام دیا کہ آپ اپنی تمام تر توانائیاں علم و تحقیق کے اس میدان میں صرف کر دیں۔ علم و جستجو کے اس سفر میں ہم اپنے تمام ممکنہ وسائل کے ساتھ آپ کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیارہیں۔ میری خواہش ہے کہ مقدس روضوں کی جانب سے کیے گئے علمی اور تحقیقی کام کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک معیار اور سند کے طور پر دیکھا جائے۔

بهاء طالب عبد اپنی اس کامیابی کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خدمات فراہمم کرنے والے تمام افراد کے لیے ایک ہدیہ اور تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب حضرت ابوالفضل العباس کے فضل و کرم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ مسٹر بهاء طالب عبد نے علامہ سید احمد صافی کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پر ان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: