روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ٹریڈ فیئر آف آرگنائزیشن آف اسلامک سٹیٹس میں بھرپور شرکت

یکم شعبان 1440 ہجری بمطابق 7 مارچ 2019 کو بغداد انٹرنیشنل فیئر کے ضمن میں شروع ہونے والے ٹریڈ فیئر آف آرگنائزیشن آف اسلامک سٹیٹس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنی اکثر مصنوعات، منصوبوں اور آئیڈیاز کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہا ہے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک کی زرعی، تجارتی، تعمیراتی، صنعتی اور انویسٹمنٹ کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹس کو ’’ہم فخر کے ساتھ عراقی مصنوعات پیش کر رہے ہیں‘‘کے نعرے کے تحت نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔


روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس نمائش میں شرکت کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اداروں اور ان میں کام کرنے والے افراد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو متعارف کرواتے ہوئے ان کی خدمات اور خود کفالت کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنا ہے۔ یہ نمائش ان افراد اور اداروں کو بڑی بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کے کام اور کارکردگی کے ساتھ تقابلی جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔


اس نمائش میں روضہ مبارک کی جانب سے شرکت کرنے والی قابل ذکر کمپنیاں درج ذیل ہیں:

نمبر1 اللوء گلوبل کمپنی فار کنٹریکٹنگ انڈسٹریز ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ: یہ کمپنی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ہے اور نمائش میں اپنی بنائی ہوئی مختلف مصنوعات متعارف کروا رہی ہیں

نمبر2 الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹس : الکفیل کمپنی فار پبلک انویسٹمنٹس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بڑی کمپنیوں میں سے ہے۔ یہ خصوصی طور پر انڈسٹریل پراڈکٹس کے لیے جانی جاتی ہے لیکن اس نمائش میں اس کمپنی کے صرف زرعی اور حیوانی شعبہ سے وابستہ ادارے اپنی مصنوعات نمائش کےلئے پیش کر رہے ہیں،جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

خيرات أبي الفضل العبّاس(عليه السلام): یہ ادارہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی فارمز پر مشتمل ہے۔ یہ ادارہ زراعت کے شعبے میں تحقیق و ترقی پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین اور کم قیمت زرعی مصنوعات بھی فراہم کر رہا ہے۔

بركات أبي الفضل العبّاس(عليه السلام): یہ ادارہ اینیمل فارمنگ سے وابستہ ہے اور خاص طور پر بھیڑوں کی افزائش نسل، نشونما اور اور فارمنگ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ملک میں گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

الکفیل سٹیشن فار پروڈکشن آف اینیمل فوڈر

الکفیل پلانٹ فار پولٹری فارمنگ

الکفیل پلانٹ فار پروڈکشن آف پولٹری فیڈ
الکفیل پلانٹ فار پروڈکشن آف منرل واٹر

نمبر3 الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی: الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی نمائش میں مختلف طرح کی معیاری فرٹیلائزرز ماحول دوست پیسٹیسائیڈز اور دیگر زرعی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کر رہی ہے روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی یہ کمپنی انڈسٹری اور زراعت کے میدان میں جدید پیشرفت، تحقیق اور ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: