’’کربلا انٹرنیشنل بک فیئر‘‘ دس روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

پندرہویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی کتابی نمائش ’’کربلا انٹرنیشنل بک فیئر‘‘ دس روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ اس بین الاقوامی نمائش میں آٹھ سے زائد ممالک (امریکہ، لبنان، شام، ایران، اردن ،مصر، یونس اور عراق) کے علمی و تعلیمی اداروں، پبلشنگ ہاؤسز اور لائبریریز کی جانب سے 140 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے۔

اس نمائش کی اختتاحی تقریب بروز اتوار 8 شعبان 1440ھ بمطابق 14 اپریل 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں دونوں مقدس روضوں کے سینئر آفیشلز، نمائش کی انتظامی کمیٹی، اہلسنت اوقاف بورڈ کے معزز اراکین، نمائش میں شرکت کرنے والے اداروں، پبلشنگ ہاؤسز اور لائبریریوں کے معزز نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پھر شہداء وطن کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد اس نمائش کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر مشتاق العلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائش میں شرکت کرنے والے تمام اداروں پبلشنگ ہاؤسز اور لائبریریوں کے نمائندوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد العباس فائٹنگ سکواڈ کے جوانوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ جن کی قربانیوں کی بدولت عراق میں ایسی علمی، ادبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا۔

اس کے بعد مقدس روضوں اور مزاروں کے نمائندوں اور اہلسنت وقف بورڈ کے اراکین کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔ اس کے بعد نمائش میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار پبلشنگ ہاؤسز کو خصوصی اعزازی اسناد سے نوازا گیا جو کہ درج ذیل ہیں

دار المحجّة البيضاء لبنان،

دار الإرشاد لبنان،

دار القارئ لبنان،

دار ومكتبة ابن فهد الحليّ العراق۔

واضح رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا اہم حصہ ہے یہ جشن گزشتہ پندرہ سال سے حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: