36 ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلہء قرآن میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قاریان قرآن کی اعلیٰ کارکردگی اور نمایاں پوزیشنز

36 ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلہء قرآن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاریان قرآن نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے مقابلے میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ قرآن ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں 620 قاریان قرآن نے شرکت کی تھی جن میں سے 82 کا تعلق عرب ممالک سے تھا۔

اس بین الاقوامی مقابلہ قرآن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری سلمان نے تیسری جبکہ قاری مسلم عقیل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سٹوڈنٹس کیٹیگری میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے طالب علم محمد الانباری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: