روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور مثنی گورنمنٹ کے درمیان تعمیر و ترقی کے کئی منصوبوں پر اتفاق رائے

صوبہ مثنی کی لوکل گورنمنٹ کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد صوبے میں سکیورٹی چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے مدد اور تعاون حاصل کرنا تھا۔

وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام متولی شرعی سید احمد صافی سے ملاقات کی اور علاقے کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے کئی اہم امور پر بات کی۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے صوبے میں خدماتی اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی درخواست بھی کی۔

اس ملاقات کے دوران سید احمد صافی نے وفد کو مدد اورتعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سید احمد صافی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مثنی کے گرد 320 کلومیٹر لمبی حفاظتی خندق تعمیر کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

اس ملاقات کے نتیجے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اورمثنی حکومت کے باہمی تعاون سے ایک سڑک تعمیر کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا۔ اس موقع پر مثنی کے پولیس چیف میجر جنرل سامي سعود نےکہا: العباس فائٹنگ سکواڈ کے سپروائزر شیخ میثم الزیدی کی جانب سے سکیورٹی امور میں تعاون کی فراہمی نہایت خوش آئند ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد اور تعاون کی بدولت مثنی میں امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: