اِس وقت کربلا میں دسیوں لاکھ زائرین نیمہ شعبان کے عبادتی اعمال اور زیارت میں مصروف ہیں

نیمہ شعبان کی رات میں شب بیداری کرنا اور ساری رات عبادت و ریاضت میں گزارنا مستحب ہے جن اعمال کی بجا آوری کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ان میں سے ایک امام حسین علیہ السلام کی زیارت بھی ہے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ زائرین نیمہ شعبان کی رات امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کرنے کے لیے کربلا تشریف لائے ہیں جن میں سے ایک بہت بڑی تعداد سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے یہاں پہنچی ہے اس وقت روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، ما بین الحرمین، مقام امام زمانہ(ع) اور ان مقدس مقامات کے اردگرد موجود ایریا میں دسیوں لاکھ زائرین موجود ہیں اور اپنے مولا کے جوار میں نماز، تلاوت، زیارت، دعا اور دیگر عبادتی اعمال میں مصروف ہیں۔

لاکھوں زائرین کی آمد کے پیشِ نظر دونوں مقدس روضوں نے اپنے تمام تر وسائل کے ذریعے زائرین کی خدمت کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کر رکھے ہیں۔

نیمہ شعبان کی شب میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے اور اس مبارک رات کو ان کے جوار میں گزارنے والے جم غفیر کی چند تصاویر کو آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: