چوتھے سالانہ مقدس دفاع وطن فتوی ثقافتی فیسٹیول کے پہلے روز کی اہم سرگرمیاں اور پروگرامز

مقدس دفاع وطن فتوی ثقافتی فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے چوتھے مقدس دفاع وطن فتوی ثقافتی کے پہلے روز کی اہم سرگرمیوں اور پروگرامز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول ’’ دیگر قوموں کی طرح آپ ہمارا وقار اور فخر ہیں‘‘ کے عنوان سے بروز جمعرات 23 شوال 1440 ہجری بمطابق 27جون 2019 کو شروع ہو رہا ہے۔

اس فیسٹیول کے پہلے روز کی اہم سرگرمیاں حسب ذیل ہیں۔

اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب صبح 9بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔ اس کے بعد بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا جائے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی تقریب سے خطاب کریں گے۔

شاعر الحاج علی الصفّار مقدس دفاع وطن فتوی کے بارے میں اپنا نظمیہ کلام پیش کریں گے۔

سبايكر میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں سبايكر کمیٹی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مقدس دفاع وطن فتوی کے بارے میں ایک علمی نشست کا انعقاد آج بھی افتتاحی تقریب کا حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب کے پر پر بین الحرمین تصاویر اور منشورات کی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا۔

شام 5 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام الہادی کمپلیکس میں (الخطاب الدينيّ وأثرُه في انحسار الفكر المتطرّف) کے عنوان سے ایک ریسرچ سیشن کا انعقاد ہوگا۔

شام 8 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

رات 9 بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں محفل قرآن کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: