داعش کے خلاف جہاد کفائی اور دفاع کے فتوی کی یاد میں چھوتھےسالانہ ’’فتوی دفاع وطن‘‘ فیسٹیول کا آغاز....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے داعش کے خلاف جہاد کفائی اور دفاع کے فتوی کی یاد میں چھوتھے سالانہ’’فتوی دفاع وطن‘‘فسٹیول کی تقریبات کا آغاز اس عنوان کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہوا ’’ دوسری اقوام کے سامنے آپ ہمارا وقار فخر ہیں‘‘ ۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والے اس فسٹیول کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک کے امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شھداء کے لیے فاتحہ خوانی اور عراق کے قومی ترانے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترانے سے ہوا۔

سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دامت برکاتہ) نے حاضرین سے خطاب کیا۔

اس کے بعد نامور شاعر الحاج علي الصفار نے تقریب میں شھداء اور مرجعیت کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد سبایکر کانفرنس کمیٹی کے شیخ عباس القرشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبایکر میں ہونے والے قتل عام کے مجرموں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جانے اور شہداء کے اجسام شہداء کے خاندانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے انچارج احمد صادق نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تیار کئے جانے والے اب تک کے سب سے بڑے تصنیفی و تالیفی پراجیکٹ اور انسائیکلوپیڈیا کی تکمیل اور رونمائی کا اعلان کیا۔

اس افتتاحی تقریب کے دوران (الكبير الذي أوقف الطوفان الأسود) اور (تاريخٌ مشرّف لأبطال العراق) کے عنوان سے دو ڈاکیومنٹری فلمز بھی پیش کی گئیں۔

تقریب کا اختتام مابین الحرمین میں لگائی گئی تصویری اور کتابی نمائش کے افتتاح پہ ہوا کہ جس میں اس مقدس فتوی کے حوالے سے بہت ساری چیزوں کو پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: