روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے چائلڈ ہوڈ اینڈ یوتھ ڈویژن کے ذیلی ادارے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے (PDC) پروگرام میں انرولڈ تمام بچوں اور ان کی فیملیز کو بروز جمعہ یکم ذیعقد 1440 (PDC) پروگرام کی افتتاحی تقریب جو کہ الشيخ الكليني(رحمه الله) کمپلیکس میں منعقد ہو رہی ہے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں سے درخواست ھے کہ تمام مہمان شام تین بجے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب بغداد کے قریب العسکری کمپلیکس میں تشریف لے آ ئیں جہاں سے تمام معزز مہمانوں کو تقریب میں شرکت کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گاڑیوں کے ذریعے بلامعاوضہ بغداد کربلا روڈ پر واقع شیخ کلینی کمپلیکس لے جایا جائے گا۔