(IOT Kids) اور الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے بچوں کے لئے ایک تعلیمی،تربیتی اور تفریحی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور معاشرتی بنیادوں پر صحیح سے میں ترقی و رہنمائی کے لئے ایک تعلیمی،تربیتی اور تفریحی پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام آئی او ٹی کڈز کلب کے تعاون سے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی، تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا، اچھی اخلاقی عادات اور رویوں کو پیدا کرنا، بچوں کی شخصیت سازی کرتے ہوئے ہوئے بچوں میں اعتمادی پیدا کرنا، انگلش زبان کو سکھانا تاکہ بچے اپنے خیالات کا بہتر اور مؤثر انداز میں اظہارکر سکیں۔ یہ تمام سرگرمیاں انتہائی دلچسپ اور تفریحی انداز میں کروائی جارہی ہیں۔ الکفیل سینٹر فار انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مسٹر سامر الصافی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم نے اس پروگرام کے ذریعے جدید طریقہ کار کو اپناتے ہوئے بچوں کے لئے مختلف طرح کی تعلیمی، تخلیقی، تربیتی اور تفریحی سرگرمیوں کو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ بچے اپنی تعلیمی و تخلیقی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے بہتر اور بھرپور انداز میں موسم گرما کی تعطیلات گزار سکیں۔ اس پروگرام کو ترتیب دینے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف شعبہ جات کا فنی اور تکنیکی تعاون کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف ہالز اورکمپیوٹرز کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس پروگرام کے ذریعے اسکولوں کے روایتی ماحول مثبت تخلیقی، تربیتی اور تفریحی ماحول میں بدلا جا سکے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: