روضہ مبارک میں شیشہ و آئینہ کاری اور فانوسوں کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں اکثر جگہ دیواروں اور چھت پر شیشہ و آئینہ کاری کا کام کیا گیا ہے اور اسی طرح تقریبا ہر جگہ چھوٹے بڑے فانوس بھی آویزاں ہیں، لہذا ان کی مینٹینیس کے لیے ایک پورا شعبہ ہر وقت سرگرم عمل نظر آتا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ (شعبةُ المرايا والثريّات) کے ارکان تقریبا ہر روز ایک مخصوص مادہ سے شیشہ و آئینہ کاری والی دیواروں کو صاف کرتے ہیں اور جہاں کہیں انھیں مرمت کی ضرورت نظر آتی ہے شعبہ کے اس فن سے وابستہ ارکان وہاں مرمت کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں۔
اسی شعبہ کی ذمہ داریوں میں پورے روضہ مبارک میں لگے ہوئے فانوسوں کی صفائی، دیکھ بھال اور مینٹینس بھی ہے جسے یہ شعبہ روزانہ کی بنیاد پر مکمل پیشہ وارانہ طریقے سے نبھاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: