جناب مسلم بن عقیل(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک میں مجلس عزاء

امام حسین کے سفیر اور چچا زاد بھائی حضرت مسلم بن عقیل (عليهما السلام) کے یوم شہادت کی مناسبت سے بروز ہفتہ (8 ذي الحجّة 1440هـ) بمطابق(10 اگست 2019ء) روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تشریفات ہال میں حرم کے خدام نے مجلس عزاء منعقد کی جس میں روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شيخ محسن الخاقاني نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور جناب مسلم بن عقیل کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور اس کے مصائب و شہادت کا ذکر کیا۔

مجلس کے اختتام پر روضہ مبارک کے خدام نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: