نبی اکرم حضرت محمد(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کا جشن میلاد اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف خوشی کے مظاہر اور آرائش.....

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک 17ربیع الاول کا دن بھی ہے کہ جو نبی اکرم حضرت محمد(ص) اور ان کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کا دن ہے اس مبارک اور پُر مسرت دن کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع)میں ہرطرف مسرت کے مظاہر نظر آرہے ہیں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے آویزاں ہیں جہاں نظر پڑتی ہے وہاں مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔۔۔۔۔
واضح رہے اس پُر مسرت دن کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے متعدد محافل اور پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان پروگراموں میں جشن میلاد کی مناسبت سے عراق کے مختلف شہروں میں تقریبات بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: