الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس میں کالج آف پیتھالوجی کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس جو کہ کالج آف فارمیسی، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف انجینئرنگ اور یونیورسٹی ریذیڈنسی پر مشتمل ہے میں اب کالج آف پیتھالوجی کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ اگلے سال کے وسط تک اس کالج کی تعمیرمکمل کرلی جائے گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر ضیاءمجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس در اصل مختلف پروفیشنل کالجز کا مجموعہ ہے اور کالج آف پیتھالوجی کی تعمیر بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے اور کالج کی عمارت کی جلد تکمیل کے لیے اس کے مختلف حصوں پربیک وقت تعمیری کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج کے نقشہ جات اور ڈیزائننگ تیار ہونے کے بعد ہم نے پہلے مرحلے پر کام شروع کرتے ہوئے عمارت کی بنیاد اور آہنی ڈھانچے کی تعمیر شروع کر دی ہے اور انشاء اللہ یہ کالج اپنی مقررہ مدت یعنی اگلے سال کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کالج کی تعمیر الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس میں موجود عمارتوں سے ہم آہنگ اور جدید فنی و تعمیراتی تقاضوں کے مطابق ہوگی۔

انجینئر مجید نے کہا اس پروجیکٹ کی تکمیل سے درج ذیل مقاصد کا حصول ممکن ہو گا۔



یہاں کے لوگوں کی توجہ اور دلچسپی حاصل کرنا اور انہیں اس کمپلیکس کی جانب راغب کرنا۔



بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی ماحول کی فراہمی۔



روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا۔



پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کا بوجھ کم کرناا۔



تعلیمی میدان میں ہونے والی جدید نظریاتی اور تحقیقی پیشرفت اور ترقی سے باخبر رہنا اور اور تعلیمی نظام کو اس سے ہم آہنگ کرنا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: