روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دروازے اسلامی طرز تعمیر کا عظیم شاہکار ہیں

یہ اسلامی طرز تعمیر کے عظیم شاہکار ہیں ان پر موجود نقش ونگار، تحریریں اورنگ عظیم اسلامی فن و ثقافت کے عکاس ہیں۔ ان دروازوں پر بنے دلکش نقش ونگار آپ کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ زائرین کا یہ حال ہے کہ جب وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی دہلیز پر پہنچتے ہیں تو اسلامی فن تعمیر کے یہ عظیم الشان شاہکار انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور زائرانھیں دیکھتے ہی ماضی میں محو سفر ہو جاتا ہے جب مسلمان فن تعمیر کی عظمتوں کو چھو رہے تھے اور مسلمانوں نے فن خطاطی، کندہ کاری اور دیگر فنون کو کمال مہارت سے عظمت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا اور یہ عظیم الشان دروازے بھی انہی اسلامی فنون کی عظمت کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔
مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہونے کے لیے نو مرکزی دروازے ہیں ،(باب القبلة، وباب الإمام الحسن، وباب الإمام الحسين، وباب الإمام صاحب الزمان، وباب الإمام الكاظم، وباب الإمام الجواد، وباب الإمام الهادي(عليهم السلام جميعاً)، وباب الفرات –باب العلقمي-، وباب الإمام علي(عليه السلام) –باب الكفّ-)۔
افقی توسیع کے مکمل ہونے کے بعد ان تمام دروازوں پر کربلایی کاشی لگائی گئی ہے۔ ان دروازوں کے تقدس اور ان کے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے ن پر نہایت ان پر اسلامی فن و ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے نہایت دلکش نقش و نگار، قرآنی آیات، پھول اور ڈیزائنز بنائے گئے ہیں۔
ان دروازوں کو افقی توسیعی منصوبے میں شامل کرنے کا پہلا مقصد دروازوں کو روضہ مبارک کی موجودہ عمارت سے ہم آہنگ کرنا اور اس عظیم عمارت کے شایان شان بنانا ہے۔ جبکہ اس کا دوسرا اہم مقصد زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نئی جگہیں شامل کرنا ہے تاکہ زائرین کو عبادات، زیارات اور دعاؤں کے لیئے مزید جگہ میسر آ سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: