اعلی دینی قیادت: ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کے حوالے سے تمام جماعتوں کو متفقہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (28 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (24 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیئے اور نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا:

بسم الله الرحمن الرحيم

...... دینی قیادت نے ایک بار پھر تمام عراقی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مشکل دور میں اپنے وطن کو گھیرنے والے خطرات کو سمجھنے کی کوشش کریں، اور عراقی عوام کے حال اور مستقبل کے اعلی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی معاملات اور درپیش چیلنجوں کے حوالے سے متفقہ موقف اختیار کریں۔ بیشک خدا ہی کامیابی عطا کرنے والا سرپرست ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: