روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نامور طالب علم و حسینی مبلغ مرحوم شیخ محمد باقر آل محمدی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مجلس مجلس ترحیم مابین الحرمین منعقد کی گئی تھی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزّه)، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین، متعدد شعبوں کے سربراہان اور زائرین کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے کہا، "مجلس ترحیم کا قیام مقام مقدس اور حوزہ کے طلباء کے درمیان مضبوط روابط کے اظہار اور اس مشکل وقت میں مرحوم کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی لئے ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مجلس ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے علوم دینیہ اور نظریات کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا۔"
مرحوم حسینی مبلغ شیخ محمد باقر آل محمدی جو اپنے انسانیت دوست اقدامات کے لیے مشہور تھے، نجف ۔ کربلا روڈ پر ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے تھے۔ اان کا یہ سفر زیارت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کی زیارتکے لئے تھا۔



















