روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی سیاحت و سرمایہ کاری سیکشن کے زیر انتظام کام کرنے والے (قافلة الساقی) نے ایران میں موجود مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے ایک سستے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں 11 روزہ بائے روڈ سفر کے دوران مشہد میں 4راتیں اور قم میں 3راتیں قیام کیا جائے گا۔ کربلا سے کربلا تک گیارہ روزہ اس مقدس سفر میں ویزہ، ٹرانسپورٹ، رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے عوض مندرجہ ذیل چارجز لیے جائیں گے:
1:۔ بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے(100$) گے.
2:۔ گیارہ سال یا اس سے کم عمر کے (80$) دینے ہوں گے.
3:۔ 2 سال سے کم عمر بچے
4:۔ جو افراد الگ سے سیپرٹ روم لینے کے خواہش مند ہوں گے ان سے (50$) اضافی وصول کیے جائیں گے۔
پیکج کی تفصیلات درج ذیل ہین۔
پہلا دن : کربلا سے روانگی۔
دوسرا دن : قم پہنچنے پر پر بہترین ہوٹل میں قیام اور روضہ مبارک حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت اور پھر ہوٹل میں واپسی۔
تیسرا دن : مسجد جمکران سمیت قوم کے مقدس مقامات کی زیارت۔
چوتھا دن : مشہد مقدس کے لئے روانگی اور راستے میں نیشاپو میں قدم قدم گاہ امام علیہ السلام کی زیارت اور مشہد پہنچنے پر بہترین ہوٹل میں چار راتوں کے لئے قیام۔
پانچواں دن : روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت۔
چھٹا دن : حضرت امام رضا علیہ السلام کے بھائیوں سیدیاسر اور سید ناصر علیہم السلام کے مزار مبارک کی زیارت اورپھر سیاحتی مقام قرطبہ میں سیر اور قیام۔
ساتواں دن : میامی میں مزار مبارک سید یحییٰ بن زید شہید علیہ السلام کی زیارت۔
آٹھواں دن : فری۔
نواں دن : سید عبدالاحمد الحسن، سید طاہر بن امام زین العابدین اور سید حمزہ بن امام موسی الکاظم کے مزارات کی زیارت کے لیے تہران روانگی گی اور پھر قم میں ایک رات قیام کے لئے بہترین ہوٹل میں رہائش۔
دسواں دن : سہ پہر میں کربلا واپسی کے لئے تیاری اور سفر۔
گیارہواں دن : کربلا مقدسہ آمد۔
مزید معلومات اور بکنک کے لیے مندرجہ ذیل پتا اور فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
الفرع الاول / باب بغداد / 07602283026---07801952463
الفرع الثاني / مقابل باب قبلة المولى ابي الفضل العباس ( عليه السلام ) / 07602327074
الفرع الثالث / حي الحر – مركز الكفيل للبيع المباشر 2 / 07602420994