العباس فائٹنگ اسکواڈ کی جانب سے کرکوک گورنیٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ اسکواڈ پاپولرموبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ نے کرکوک گورنیٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ، یہ مہم انسانی ہمدردی کے تحت جاری اقدامات کا حصہ ہے۔
اس مہم کے سلسلے میں اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے: "اس مہم کے ذریعے شہریوں کو ماسک کی مفت تقسیم کے علاوہ، وائرس سے بچنے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کو اس کے پھیلنے کے طریقوں اور اس کی علامات اور انفیکشن کی صورت میں قریب ترین مرکزصحت سے فوری رابطے کو یقینی بنانےکے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔"
مرکزی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے:" یہ اقدام کرکوک شہر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے اور ہم اس شہر کے تمام لوگوں اور عراقیوں کی صحت، حفاظت اور مکمل شفا یابی کے کئے خدا سے دعاگو ہیں۔"

واضح رہے کہ آلعباس فائٹنگ اسکواڈ مختلف سطحوں پر اور ملک کے مختلف گورنریٹس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متعدد مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: