الجودۃ کمپنی کی مصنوعات کے مشابہ جعلی مصنوعات سے صارفین ہوشیار رہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی الجود کمپنی نے موجودہ حالات کے پیش نظر رعایتی قیمتوں پر بازار میں اپنی اعلی کوالٹی کی جراثیم کش مصنوعات پیش کی ہیں تاکہ کہ ان مصنوعات سے تمام لوگ استفادہ کرسکیں۔

ان مصنوعات کے سستے ہونے کی وجہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے سبسٹی ہے جس کے وجہ سے سے یہ جراثیم کش مصنوعات سستے داموں عوام پہنچ رہی ہیں۔

لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ کچھ دور دراز علاقوں میں کچھ ضمیر فروش افراد الجود کمپنی کی مصنوعات کے مشابہ غیر معیاری مصنوعات کمپنی کے نام پر بیچ رہے ہیں۔

لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ وہ الجود کمپنی کی جراثیم کش مصنوعات لیتے وقت اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ وہ اصلی مصنوعات خرید رہے ہیں۔

اصلی مصنوعات کی ایک پہچان بارکوڈ ہے کہ جسے آپ کسی بھی موبائل کے ذریعے دیکھ کر جان سکتے ہیں کہ یہ بارکوڈ الجود کمپنی کا ہے یا پھر کسی اور کمپنی کا۔ اسی طرح سے پیکنگ میں بھی واضح فرق ہے کیونکہ الجود کمپنی کی پیکنگ اعلی معیار کے مطابق ہے جبکہ بازار میں ملنے والی الجود کمپنی سے ملتی جلتی مصنوعات کی پیکنگ انتہائی غیر معیاری ہیں ہے۔

لہذا صارفین کوشش کریں کہ وہ الکفیل اور الجود کے مراکز یا پھر معیاری اشیاء بیچنے والے دوکانداروں سے ہی کمپنی کی جراثیم کش مصنوعات کو خریدیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: