العفاف مول کرو نا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والے العفاف مول کی انتظامیہ کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہے۔

اس سلسلہ مول میں صفائی یونٹ کے انچارج عامر مهدي نے بتایا ہے ہمارا یونٹ مسلسل مول کی تمام راہ داریوں، برقی سیڑھیوں، سامان والی ٹوکریوں اور دیگر چیزوں کو مخصوص جراثیم کش مواد سے صاف کر رہا ہے تاکہ مول کی انتظامیہ اور یہاں آنے والے صارفین کو ہر ممکن طریقے سے کورونا وائرس کے خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ مول میں داخلے کے بیرونی گیٹ پر بڑی مقدار میں جراثیم کش مواد اور سنی ٹائیزر موجود ہے اور ہر آنے والے صارف سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مول میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اس کے ذریعے جراثیم سے پاک کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: