سیستانی صاحب: تاجر سامان کی قیمتوں میں اضافہ نہ کریں بلکہ انھیں رعایتی نرخوں میں فروخت کریں

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاگو کرفیو کے دوران ان کی پہلے سے خراب معاشی حالت کو مزید ابتر ہونے سے بچایا جا سکے۔

اعلی دینی قیادت نے اپنے پیغام میں تاجر حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

وہ تاجر حضرات جن کے پاس اشیاء خورد ونوش وغیرہ موجود ہے وہ اسے بیجنے کے لیے پیش کریں اور سامان کی قیمتوں میں اضافہ نہ کریں بلکہ ضروری ہے کہ وہ اشیاء کو رعایتی نرخوں میں فروخت کریں۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: