سیستانی صاحب: حسینی مواکب کورونا کی وجہ سے نافذ کرفیو کے دوران متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاگو کرفیو کے دوران ان کی پہلے سے خراب معاشی حالت کو مزید ابتر ہونے سے بچایا جا سکے۔

اعلی دینی قیادت نے اپنے پیغام میں اہل مواکب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

حسینی مواکب کی کریم و سخی انتظامیہ و ارکان نے داعش کے خلاف جنگ کے دنوں میں بہادر جنگجوؤں تک ضرورت کی ہر چیز کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا، اور اب موجودہ حالات میں وہ اپنی سرگرمیوں کا رخ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور معاونت کی سمت موڑ دیں اور اس دوران کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے طبی ہدایات کی روشنی میں احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں۔

واضح رہے اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: