ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بصرہ برانچ دن رات غریب خاندانوں میں غذائی مواد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بصرہ میں موجود شاخ اور علاقائی مواکب (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے تحت دن رات اُن غریب خاندانوں کو غذائی مواد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو سے معاشی طور متاثر ہوئے ہیں اور انھیں اپنی روزمرہ ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اعلی دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہدایت پر عراق کے مختلف شہروں میں قائم اپنی شاخوں اور علاقائی مواکب کے توسط سے اس وقت پورے ملک میں ضرورت مند افراد کی امداد کی وسیع پیمانے پر مدد کر رہا ہے اور بصرہ برانچ کی طرف سے جاری امدادی مہم بھی (مرجعيّة التكافل) پروگرام کا حصہ ہے۔

اس مہم کے ذریعے خشک غذائی مواد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے اور جب تک کرفیو ختم نہین ہو جاتا اور کاروباری زندگی شروع نہیں ہو جاتی ہم اس مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

جبکہ دوسری جانب امداد وصول کرنے والے خاندانوں نے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دامت برکاتہ) کا اس امدادی مہم کو شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا ہے اور انھیں عراق کے لیے نعمت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعلی دینی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے (مرجعيّة التكافل) کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت موجودہ صورتحال میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی امداد شروع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکثر عراقی شہروں میں کرفیو کے نفاذ سے متاثر ہونے والے لوگوں تک ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے تمام سیکشنز اور کربلا میں موجود ان کے متعلقہ اداروں کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ ریلیف اور سپوٹ یونٹ، وفاء مہم پروگرام، عباس عسکری یونٹ کے ذیلی ڈویژنز سمیت عراق کے دوسرے علاقوں میں موجود روضہ مبارک سے وابستہ تمام اداروں سمیت مواکب اور این جی اوز کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مل کر غریب اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل اور بھرپور مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔

تمام مخیّر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ روضہ مبارک کے ساتھ مل کر مذکورہ بالا پروگرام کے تحت یا پھر اپنے طور پر اس بحران میں غریب لوگوں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔



اعلی دینی قیادت نے موجودہ بحران میں سب لوگوں سے غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اعلی دینی قیادت کے اس بارے میں بیان کو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=10347&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: