روضہ مبارک کے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طبی ماسک کی پیداوار چالیس ہزار سے بڑھا دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طبی ماسک کی طلب میں اضافے کے پیش نظر اپنی پیداوار کو چالیس ہزار سے بڑھا دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے با‏عث پیدا ہونے والے ان غیر معمولی حالات میں طبی ماسک کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عبد الزہرۃ داؤد سلیمان نے بتایا ہے جیسے ہی کورونا وائرس کا بحران شروع ہوا تو ہمارے ڈپارٹمنٹ نے صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک ماحول میں طبی ماسک بنانے کے لیے ایک الگ ورکشاپ کا قیام عمل میں لایا اور ابتدائی طور پر تھوڑی مقدار میں طبی ماسک بنانا شروع کیے لیکن لیکن جیسے جیسے ماسک کی طلب میں اضافہ ہوتا گیا ہمارے ڈپارٹمنٹ نے اس کی پیداوار میں بھی اضافہ کرنا شروع کر دیا کہ جو اس وقت چالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا: ہم ماسک بنانے لیے عراق کی وزارت صحت کا تجویز کردہ کپڑا استعمال کر رہے ہیں اور اسی طرح سے روضہ مبارک کے میڈیکل سیکشن نے جراثیم سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اس کپڑے سے بنے ہوئے ماسک پر مختلف تجربات بھی کیے ہیں جن کے نتائج کافی حوصلہ افزاں ظاہر ہوئے ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ میں تیار ہونے والے طبی ماسک مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: