روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ نے مقامی ضروریات پورا کرنے کے لئے طبی ماسک کے بعد طبی حفاظتی سوٹ تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طبی حفاظتی سوٹ تیار کرنا شروع کیے ہیں جو طبی عملے اور کارکنوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طبی ماسک بھی تیار کئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے با‏عث پیدا ہونے والے ان غیر معمولی حالات میں طبی ماسک کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔۔
یہ اقدام حالیہ بحران میں میڈیکل سٹاف اور کورونا سے بچاؤ ٹیموں کی طبی ضروریات پورا کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے تا کہ کورونا وائرس سے جنگ کے خلاف اپنے ان ہیروز کو وائرس سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی سیونگ ورکشاپ نے پیداوار کے پہلے مرحلے میں 350 سے زائد طبی حفاظتی سوٹ کئے ہیں جومیڈیکل سٹاف کو بلا معاوضہ فراہم کئے جائیں گے۔
ٹیلرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عبد الزہرۃ داؤد سلیمان نے بتایا ہے: "ابتدائی طور پر350 سے زائد طبی حفاظتی سوٹ تیار کئے گئے ہیں جو طبی عملے اور کورونا سے بچاؤ ٹیموں کے متعدد گروپس میں بلامعاوضہ تقسیم کئے جائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا ، "ہم طبی حفاظتی سوٹ بنانے لیے عراق کی وزارت صحت کا تجویز کردہ کپڑا استعمال کر رہے ہیں اور اسی طرح سے روضہ مبارک کے میڈیکل سیکشن نے جراثیم سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اس کپڑے پر مختلف تجربات بھی کیے ہیں جن کے نتائج کافی حوصلہ افزاں ظاہر ہوئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: