العباس فائٹنگ سکواڈ نے دیوانیہ گورنریٹ میں جراثیم کش مہم کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) عملیات الفرات الأوسط کے تعاون سے ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ آج دیوانیہ گورنریٹ پہنچنے پرجراثیم کشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسکواڈ کی اسٹرلائزیشن ٹیمزنے دیوانیہ گورنریٹ میں متعدد رہائشی علاقوں اور گردونواح میں جراثیم کش سپرے کیا ہے اور شہر کے تمام علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے یہ کام سارا دن جاری رہے گا۔
اسکواڈ کے یہ اقدامات اعلی دینی قیادت کی ہدایات اور وزارت صحت و کرائسسز سیل کی سفارشات پر ملک میں کورونا وبا کو پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی مہموں کے ضمن میں کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ ملک گیر مہم اب بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: