الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کا کام گذشتہ 14 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور بحالی کے لئے الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی تعمیر کا کام گذشتہ 14 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے۔

اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر کرار بریہی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " الہندیہ جنرل اسپتال میں کورونا یونٹ کی جلد تعمیر کے لئے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تمام تر مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ "

انھوں نے وضاحت کی:"جو کام زیر تعمیر ہیں ان کا خلاصہ اس طرح کیا جاسکتا ہے:

- گرینائٹ کے ساتھ فرش کو ڈھاپنے کا کام 95٪ تک جا پہنچا ہے۔
- انفراسٹرکچر کی تکمیل کا کام 90٪ تک پہنچ گیا ، اور اس میں سیوریج پائپ بچھانا بھی شامل ہے ، اور اس کے لئے کہ ہمیں70 سینٹی میٹر کنکریٹ طے کو ہٹانا پڑا۔

- بجلی کی وائرنگ بھی 75٪ تک مکمل کی جا چکی ہے۔

- لوہے کے ڈھانچے پر جپسم سیکشن بورڈ ز کی تنصیب بھی 85٪ تک پہنچ گئی ہے۔

- ثانوی چھتوں کی تنصیب بھی مسلسل جاری ہے ، اور اس سلسلے میں 25٪ سے زیادہ کام کیا جا چکا ہے۔

- تمام آئسولیشن رومز کے ساتھ سیٹری یونٹس کی تکمیل کی شرح بھی 50٪ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: "- کھڑکیوں اور دروازوں کی فکسنگ کے لئے کنکریٹڈ دیواریں توڑ کر میٹل فریمز کی تنصیب بھی کی جا چکی ہے اور اب تک 50٪ کھڑکیاں اور دروازے لگائے جا چکے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: