العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کرکوک گورنیٹ میں جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) عملیات الفرات الأوسط کے تعاون سے ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کرکوک گورنریٹ میں جراثیم کشی کا عمل مکمل کر چکی ہے۔
اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسکواڈ کی اسٹرلائزیشن ٹیمزنے کرکوک گورنریٹ میں متعدد رہائشی علاقوں اور گردونواح میں جراثیم کش سپرے کیا ہے اور شہر میں گھروں، دفتروں، مسجدوں، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے نیز کرکوک اسپتال کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: