العباس فائٹنگ سکواڈ کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) عملیات الفرات الأوسط کے تعاون سے کربلا مقدسہ کے متعدد علاقوں میں جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کربلا مقدسہ میں جراثیم کشی کی یہ مہم تقریبا ایک ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔

اسکواڈ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں کربلا کے نواحی علاقے حيّ الجمعيّة اور حيّ المخيّم میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ اس مہم میں8 سے 10 مربع کلو میٹرعلاقے کو 6 ہزار لیٹر جراثیم کش مواد استعمال کرتے ہوئے ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

انہوں نے وضاحت کی: " کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر اور اعلی دینی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے (مرجعيّة التكافل) پروگرام کے ضمن میں آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔ کورونا وبا سے شہریوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ایک خدمت اور عبادت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: