ماہ رمضان میں ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت اور دیگر اعمال رمضان پڑھوانے کے لیے نام درج کریں

الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک دنیا بھر کے ان تمام مومنین اور محبان اہل بیت کہ جو کربلا معلی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے نہیں آ سکتے کو دعوت دیتا ہے کہ وہ رمضان کے ان بابرکت ایام میں ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت اور دیگر اعمال رمضان پڑھوانے کے لیے یہاں اپنا اور اپنے عزیزوں کا نام درج کریں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur

اس کے علاوہ جشن میلاد حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر، یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام اور لیلۃ لیلۃ القدر کی مبارک راتوں میں اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے بھی روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے صفحہ (نیابت میں زیارت) میں اپنا نام درج کریں۔

واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تابع کام کرنے والے انٹرنیٹ کے شعبہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، سواحلی، ڈچ، فرانسیسی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔

پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے ہزاروں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔ آپ بھی مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے اپنی نیابت میں زیارت پرھوانے کے لیے ابھی نام لکھیں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: