تیرہواں سالانہ امام حسن مجتبیٰ(ع) فسٹیول

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہر سال عراقی شہر حلہ کے مقام رد الشمس میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع ) کے تعاون سے امام حسن مجتبیٰ(ع) فسٹیول منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں دنیا بھر کی معروف علمی، دینی اور ثقافتی شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے اور اس فسٹیول کی تقریبات میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد بھی شرکت کرتی ہے۔

البتہ اس سال کووڈ19 کی وجہ سے بننے والی صورت حال کے پیش نظر اس فسٹیول کی تقریبات صرف الیکٹرانک میڈیا تک محدود رہیں گی اور ملک میں کووڈ19 کے خلاف صف اول میں کام کرنے والے طبی اور سیکورٹی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان میں تحائف تقسیم کیے جائيں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: