العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے بصرہ گورنیٹ اور گردو نواح میں جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ کی جانب سے بصرہ گورنریٹ اور گردو نواح میں جراثیم کشی کا عمل جاری ہے۔
اسکواڈ کے سینئر آفیشل مسٹر امین التائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ "یہ مہم بصرہ گورنریٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے چلائی گئی ہے ، اور اس مہم کے دوران حي الاحرار اور حي الأساتذة کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے،"
انھوں نے کہا: " اس مہم میں جدید جراثیم کش آلات سے لیس چار گاڑیوں کا استعمال کیا گیا اس کے علاوہ سکواڈ کے ۱۱ جوانوں نے روائیتی پمپس کا استعال کرتے ہوئے شہر کے مختلف حصوں کو ڈس انفیکٹ کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے ذریعے شہر میں گھروں، دفتروں، مسجدوں، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی 26 بریگیڈ نے خیر الجود کمپنی کے تعاون سے بروز پیر 16 مارچ 2020 سے کربلا گورنیٹ کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: