بروزسوموار 25 مئی 2020ء کو عید الفطر ہو گی (دفتر آیت اللہ العظمی سید سیستانی دام ظلہ الوارف)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز اتوار رمضان المبارک 1441ھ کی 30 تاریخ ہو گی اوررمضان المبارک کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہونے کے سبب بروزبروزسوموار 25 مئی 2020ء کو ماہ شوال المکرم 1441ھ کی پہلی تاریخ ہو گی۔ کیونکہ 29 رمضان المبارک کا دن گزارنے کے بعد آنے والی رات میں نجف اشرف اور اس کے گردونواح میں چاند نظر نہیں آسکا۔
ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30 مرتبہ سورہ قدر پڑھی جاتی ہے اور نماز کے بعد صدقہ دینا بھی مستحب ہے۔
اللہ تعالیٰ اس عید، اس مہینے اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: